ابنا: جنرل فیروزآبادی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، امریکہ اور صہیونی ریاست کے مقابلے میں فیصلہ کن جنگ کے لئے آمادہ ہے۔ مشرق ویب سائٹ کے مطابق جنرل فیروزآبادی نے امریکی حکام کے بیانات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایران کے خلاف کوئي جنگ شروع کی جاتی ہے تو دشمن کو پاؤں ٹکانے کی کوئي جگہ نہیں ملے گي اور دشمن بھی بخوبی اس بات سے آگاہ ہے۔ جنرل فیروزآبادی نے کہا کہ اگر کسی بھی سرزمین سے ایران پر حملہ کیا گيا تو ایران اپنی بھر پور توانائي سے اس پر حملہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، علاقائي ملکوں سے کوئي دشمنی نہیں رکھتا لیکن اگر علاقے میں امریکہ کے فوجی اڈوں سے ایران پر حملہ ہوا تو دنداں شکن جواب دیا جائے گا۔
.......
/169